مسجد سے کیے گیے اعلان پر شہری بے چین ، پولیس نے موذن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اگست 2016 14:56

مسجد سے کیے گیے اعلان پر شہری بے چین ، پولیس نے موذن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کوٹ اسلام(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2016ء) : کوٹ اسلام کے شہریوں میں اس وقت بےئ چینی بڑھ گئی جب مسجد کے مؤذن نے اعلان کیا کہ اغواکار آ گئے ہیں لہٰذا گھروں سے نکل آؤ۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کوٹ اسلام میں مسجد میں اس اعلان کے بعد شہری بے چینی کے عالم میں اپنے گھروں سے نکل آئے، لیکن درحقیقت ایسا کچھ نہیں تھا۔ اس متعلق جب مؤذن سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ شہریوں کو مطمئن نہ کر سکے جس پر پولیس نے مؤذن پر مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

محرر تھانہ حویلی کورنگا رانا محمد عمران نے بتایا کہ اس نوعیت کے اعلانات شہریوں میں بے چینی کا سبب بن رہے ہیں اوت بچوں کے اغوا کے کیسز اور اغوا کی خبروں کے بعد سے والدین پہلے ہی اپنے بچوں کے بارے میں خاصا محتاط ہیں۔ دوسری جانب روزنامہ خبریں میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار کیے گئے مؤذن محمد ابراہیم کے نابینا والد حافظ غلام محمد کا کہنا تھا کہ گھر میں پہلے ہی ایک وقت فاقہ ہے، اور ان حالات میں جرمانے کے 25ہزار روپے کون بھرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے سے اعلان کروانے والے بعد میں مکر گئے لیکن پولیس نے میرے بیٹے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں