نیابلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کیلے معاون ثابت ہوگا ‘مسز شاہدہ احمد

جمعہ 15 نومبر 2019 15:05

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ نیابلدیاتی نظام عوامی مسائل حل کرنے کیلے معاون ثابت ہوگا تعمیروترقی کاعمل تیز ہوگا۔نیا بلدیاتی نظام ملک میںحقیقی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا کارکن بھرپور تیاری کریں ۔

(جاری ہے)

وہ صوبائی حلقہ209 کی مختلف یونین کونسل کے معززین علاقہ اورکارکنوں سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام خدمت خلق کاجذبہ رکھنے والے اہل اور با کردار لوگوں کو آگے لائیں ۔پارٹی قیادت نظریاتی کارکنوں کو آگے لائے گی کارکن اپنے اپنے حلقے میں رابطہ مہم کومنظم بنائیں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلے حکومت بھرپور اقدام کررہی ہے عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں