خانیوال ،ْماں اور کم عمر بیٹی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش

حویلی کورنگا میں 30 سالہ ماں آمنہ بی بی اور 4 سالہ بیٹی منزہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ،ْپولیس

بدھ 14 نومبر 2018 14:46

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) خانیوال کے علاقے میں قتل کی جانے والی ماں اور ان کی کم عمر بیٹی کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق حویلی کورنگا میں 30 سالہ ماں آمنہ بی بی اور 4 سالہ بیٹی منزہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ قتل کے واقعہ کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کے لیے دونوں کو درخت سے لٹکایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ کا اپنے خاوند اور میکے والوں سے تنازع چل رہا تھا۔پولیس تھانہ حویلی کورنگا نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا بھیج دیا ہے۔اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ماں اور 2 بیٹوں کو قتل کیا گیا جبکہ ایک زخمی بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان ماں بیٹیوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش سے قبل اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہوگا

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں