دوران سروس وفات پانے والے پی اے ٹو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی بیوہ کو مالی امداد کا چیک دے دیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے دوران سروس وفات پاجانیوالے پی اے ٹو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد یوسف کی بیوہ امت المعبود کو پچیس لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہاکہ حکومت پنجاب دوران سروس وفات پاجانیوالے ملازمین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے او رانہیں مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور ورثاء کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں