خانیوال،قانون شکن ڈرائیوروں کیخلاف سات روزہ شروع

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی سنٹر ل زون موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک اور سیکٹرکمانڈر ملتان عا طف شہزادکے حکم پر بیٹ نمبر 18 خانیوال میں ڈی ا یس پی رانا سر فراز کی زیر نگرانی سات روزہ مہم چلائی گئی جس میںبغیر سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرا یئونگ مو با ئل فون استعمال کر نے والے ڈرائیورزکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو سختی سے بریف کیا گیا کہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانا اور دوران ڈرا یئونگ مو با ئل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور حادثات کی صورت میں جان لیوا ثابت ھو تے ہیں ،علاوہ ازیں ایسی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں