خانیوال، 22 سالہ شخص جاں بحق

بدھ 16 جنوری 2019 16:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) انڈر پاس مزدہ کی چھت پر بیٹھا 22 سالہ شخص انڈر پاس سے گزرتے ہوئے مزدہ میں پھنسکر جاں بحق ۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں کی بروقت کاروائی مزدہ کی چھت کاٹ کر نعش نکالی۔شہریوں کا ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 22 سالہ ابوبکر ولد ربنواز سکنہ مظفرگڑھ جو مزدا کی چھت پر سفر کررہا تھا جونہی مزادخانیوال میپکو کمپلیس کے قریب ریلوے پھاٹک آمدورفت کے لیے بند کیے جانے کے باعث ریلوے انڈر پاس سے گزر رہا تھا کہ چھت پر سوار ابوبکر انڈر پاس اور مزدا کی چھت کے درمیان بری طرح کچلا گیا۔

ریسکیو1122نے مزاد کی چھت کاٹکر ابوبکر کی نعش نکالی ۔شہریوں نے ریلوے حکام کی جانب سے خانیوال سٹی اور اولڈ خانیوال کو ملانے والے ریلوے پھاٹک کو بند کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس حادثہ کا ذمہ دار بھی ریلوے کو قرار دیا ۔شہریوں کا کہنا ریلوے حکام کی جانب سے ایسے پھاٹک کو بند کرنا جس سے ہزاروں افراد اورسینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہوں کو بند کرنا ذیادتی ہے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے ،جی ایم ریلویز اور ڈی ایس ریلویز سے پھاٹک فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں