خانیوال،مخدوم پور نور پور انٹر چینج موٹر وے کار الٹ گئی، 3 افراد زخمی

جمعرات 18 جولائی 2019 15:12

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) مخدوم پور نور پور انٹر چینج موٹر وے کار الٹ گئی، حادثہ زیر تعمیر روڈ استعمال کرنے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

کار الٹنے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں ہونے والوں میں جمشیداں بی بی،غلام شبیر، محمد یعقوب سکنہ خیر پور شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے موقع پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں