خانیوال، ڈاکوں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

ہفتہ 24 اگست 2019 16:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) معروف تاجر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اہلخانہ اور شادی میںآئے ہوئے خواتین مہمانوں اور بچوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی پرائز بانڈ ایل سی ڈی گھڑی اور دیگر سامان لوٹ کر فرارمزاحمت اورکاروائی پر جان سے مادینے کی دھمکیاں اور زیورات نہ ملنے پربچے کو اغواء کرنے کی دھمکی۔

تاجروںکا احتجاج ڈی پی او سے ڈاکوںکی فور ی گرفتاری سامان کی برآمدگی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ٹاون خانیوال کے رہائشی معروف تاجر شیخ اظفر حیات جن کے بھتیجے کی بارات جانی تھی اور اہلخانہ سمیت مہمان بارات کے ساتھ جانے کی تیاری میں مصروف تھے جبکہ مرد نماز کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران چار مسلح ڈاکوں جن کی عمریں 25سی35سال بتائی جاتی ہیاور انہوں نے قمیض شلوارپہن رکھی تھیں گھر میں داخل ہوئے ایک مسلح ڈاکو گیٹ پر پہرہ دیتا رہا جبکہ دیگر تین مسلح ڈاکوں نے اہلخانہ اور خواتین مہمانوں اور بچوں کو ڈارئنگ رو میں یرغمال بنا لیا اور اہلخانہ کے ساتھ گھر کی تلاشی لینے لگے ڈاکوں نے گھر میں موجود 4لاکھ نقدی ،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈایل سی ڈی ایپل کمپنی کی گھڑی جس کے مالیت 80ہزاربتائی جاتی ہے لے کر کروالا کار میں فرار ہو گئے اہلخانہ کے مطابق زیورات اور مزید نقدی نہ ملنے پر ڈاکو بچے کو اغواء کرکے لے جانے اور مزاحمت تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور مزید کاروائی پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کنڑول پر اطلاع دینے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی طیب اعوان جائے وقوعہ پر پہنچے اور اظفر حیات کی درخواست پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ نمبر460/19 ت پ درج کرکے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب تاجروں نے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیٹی کی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک سے ڈاکوںکی فوری گرفتاری سامان کی برآمدگی اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں