ڈی پی او کی طرف سے پولیس ملازمین کی شکایات سننے کیلئے اردل روم کا انعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 15:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک کی جانب سے پولیس ملازمین سے متعلق شکایات سننے کے لیے اردل روم لگایا جس میں پولیس ملازمین کے خلاف شکایات پر مبنی 32 کیسز سماعت کئے گئے ڈی پی او نے سماعت کے بعد 28 کیسز نمٹا دئے ۔

(جاری ہے)

اردل روم میں سماعت کے دوران 02 ملازمین کو سروس سے برخاست کر دیا جبکہ دو کیسز میں ملازمین کی تنخواہ کی کٹوتی کی گئی ایک کیس میں پولیس ملازمین کی ایک سال کی سروس ضبط اور ایک ملازم کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ کیا گیا اردل روم میں سماعت کئے جانیوالے کیسوں میں 15 پولیس ملازمین کو سنشور، 04 کو وارننگ، ایک ملازم کو چارج شیٹ اور 02 ملازمین کے کیسز کو داخل دفتر کیا گیا۔

ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس ملازمین کی لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں