خانیوال،ضلعی انتظامیہ نے نا جائز منافع خوروں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا

منگل 19 نومبر 2019 17:09

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری کی زیر سر پرستی ضلعی انتظامیہ نے نا جائز منافع خوروں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کے دوران مزید 02 ناجائز منافع خوروں کو حوالات کی راہ دکھا کر انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دئے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چیکنگ کے دوران زائد نرخوں کی وصولی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 280 دکانداروں کو 04 لاکھ 78 ہزار 600 روپے کے جرمانے کر دیئے ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ، فرضی اعداد و شمار دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھر بھیج دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب .بورڈ پر ایپ پر اپنی کارروائیوں ، جرمانوں کی تفصیلات درج نہ کرنے پر 22 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسز بھی جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں