خانیوال، عوامی شعور بیدار کرنے میں سٹیزنز فورم مثالی کردارادا کررہا ہے، سید داور ظفر علی شاہ

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اس کار خیر میںمعاشرے کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، عوامی شعور بیدار کرنے میں سٹیزنز فورم مثالی کردارادا کررہا ہے۔ ان خیالات ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر علی شاہ نے سٹیزنز فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جوڈیشل حوالات اورفیملی کورٹس کے احاطہ میںپودا لگانے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں اس نیک کام میں زندگی کے ہر مکتب فکر کے افراد کو شریک ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جائے اور خوبصورتی میں اضافہ ہوانہوںنے شجرکاری کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے میں سٹیزنز فورم کے کردار کو بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

سنیئر سول جج جمیل کھوکھر نے بھی فیملی کورٹس جبکہ صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن اظہر حسین جکھڑاور جنرل سیکرٹری بار چوہدری ہارون نے جوڈیشل حوالات کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد اعظم،جوڈیشل افسران، سٹیزنز فورم کے صدر ڈاکٹر یوسف سمرا ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف ایڈووکیٹ ،فنانس سیکرٹری محمد نسیم ،ممبران ایگزیکٹیو کونسل قلزم بشیر احمد ،امیتاز علی اسد ،رانا مظہر ایڈووکیٹ،ممبران چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،انجم بشیر احمد ،محمود سعید ،اشتیاق حسین ،صدر ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ،سیکرٹری ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں