خانیوال، ممتاز نعت خواں محمد یوسف میمن کی یاد میں محفل نعت 23 نومبر کو منعقد ہوگی

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ملک کے ممتاز نعت خواں محمد یوسف میمن رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں محمد علی ظہوری نعت کونسل پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ اسلام پورہ کوٹ آلہ سنگھ خانیوال میں عظیم الشان محفل نعت،23 نومبر2019 بروز ہفتہ بعد نماز عشا جامع مسجد غوثیہ اسلام پورہ کوٹ آلہ سنگھ خانیوال میں منعقد ہو ہی ہے جس کی صدارت پیر سید حیدر حسن رضا شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر سید تنویر احمد شاہ مشہدی باقر پور کریں گے۔

مہمان خصوصی مہر محمد عمران دھول سابق ایم پی اے،چوہدری محمد انور جٹ،چوہدری محمد خالد شریف ایڈووکیٹ،رانا محمد سلیم اور محمد خان ڈاھا ایم این اے ہوں گے،ملک کے معروف نعت خواں ملک عبدالمصطفے سعیدی ڈیرہ نواب،صدارتی ایوارڈیافتہ نعت خواں علی رضا خان ساہیوال،معروف قوال مولوی ضمیرالحسن ویہراں والے فیصل آباد،رب نواز چشتی ملتان،طارق محمود قادری لیہ،نعت گو شاعر احمد سعید چشتی عارف والہ،نشاط احمد شاہ ساقی خانیوال،مہتاب احمد عطاری،ثمراقبال شاہ مہروی سردار پور،محمد حسن شاہ سعیدی،محمد یونس ہاشمی جہانیاں،مصور محمود اطہر رضوی شیخوپورہ بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر سید فیض الحسن شاہ قادری سجادہ نشین آستانہ نوشہرہ منچن آباد اور مولانا محمد رضوان عطاری خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں