ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے

جمعہ 17 جنوری 2020 16:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کی شکایات اور مسائل کا ان کی دہلیز پر ازالہ یقینی بنانے کے لئے کھلی کچہریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے جامعہ مسجد اہلحدیث میں کھلی کچہری لگاکر شہریوں کے محکموں سے متعلق انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل اور شکایات سن کر متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات دیئیے - کھلی کچہری میں شہریوں نے سیوریج،تجاوزات، ٹریفک، پولیس سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی اور سوئی گیس پریشر میں کمی،چینی کے زائد نرخوں بارے شکایات کیں- ڈپٹی کمشنر نے چوک سنگلانوالہ میں تجاوزات بارے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے روڈ کشادہ کرنے کی ہدایت کی - انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کا ان کی دہلیز پر ازالہ کرنا ہے کھلی کچہریوں میں عوام کی طرف سے نشاندہی کئے جانے والے مسائل کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے اور مقررہ وقت کے اندر عوام کیمسائل حل نہ کرنے والے افسران کی جواب طلبی بھی کی جاتی ہے - ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے متعلقہ عوام کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر حل کیا جا رہا ہے پولیس افسران کو مقررہ اوقات کے دوران تھانوں میں بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے کا پابند کیا گیا ہے

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں