خانیوال، نواحی علاقہ میں غیرت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا

بدھ 27 مئی 2020 14:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) نواحی علاقہ میں غیرت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کبیروالہ کے نواحی علاقہ موہری پور میںچچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق فائرنگ غیرت کے نام پر کی گئی مقتولہ کی شناخت 18 سالہ نادیہ بی بی دختر فلک شیر کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں