ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے میاں چنوں اور خانیوال کے ریسکیو اسٹیشن کا دورہ

پیر 20 ستمبر 2021 15:06

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) :ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے میاں چنوں اور خانیوال کے ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیاگیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریسکیو 1122خانیوال کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ایمبولینسسز، فائروہیکل، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات، ریسکیو اسٹیشن کی صفائی اور ریسکیو جوانوں کے ٹرن آوٹ کا بغور جائزہ لیا۔انہوں نے ریسکیو اسٹیشن کے بہترین انتظا مات اور خانیوال کے عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں سروس مہیا کرنے پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو شاباش دی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے ریسکیو جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایسی نوکری ملی جس میں انسانیت کی خدمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں