جہانیاں،زمیندار کے کتوں کا حملہ، 3 سالہ بچی انتقال کرگئی

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) جہانیاں میں گھر کے قریب کھیلتی تین سالہ بچی پر زمیندار کے 4 خطرناک کتوں نے حملہ کر دیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

(جاری ہے)

جہانیاں کے نواحی گائوں 108 ٹن آر کے رہائشی متاثرہ خاندان نے کہا کہ تین سالہ بچی ثمرین گلی میں کھیل رہی تھی اسی دوران زمیندار کے پالے ہوئے چار کتوں نے بچی پر حملہ کردیا۔

اس موقع پر شدید زخمی حالت میں بچی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔بچی کے والد محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے زمیندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچی کے ورثاء کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے قانونی کارروائی میں تاخیر ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں