خسرہ اور روبیلا امراض سے بچاؤ کیلئے 15 تا27 نومبر مہم کا اعلان

منگل 21 ستمبر 2021 14:23

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) :حکومت پنجاب نے خسرہ اور روبیلا امراض سے بچاؤ کیلئے 15 تا27 نومبر 2021 مہم کا اعلان کیا ہے۔اس مہم میں 9 ماہ تا 15 سال تک کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے،  اس سلسلہ میں چوہدری محمد حسین ڈویژنل کنسلٹنٹ یونیسیف ملتان نے ہمراہ شہزاد کاشف فاروق ضلعی کنسلٹنٹ خانیوال نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ خانیوال محمد سلمان خالد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور  قومی مہم کے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ مہم ایک ہی وقت میں پورے ملک میں منعقد کی جارہی ہے، کسی بھی مہم کی کامیابی کا دارومدار عوامی آگاہی مہم سے ہوتاہے، یہ کردار محکمہ تعلقات عامہ جناب محمد سلمان خالد کی سربراہی میں احسن طریقہ سے ادا کر رہا ہے ،یونیسیف کے نمائندوں نے مزید بتایا کہ خسرہ اور روبیلا جان لیوا امراض ہیں جس سے بچے کو بخار ہوتا،جسم پر دانے نکل آتے ہیں اور آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اور اکثر اوقات بچے کی موت ہو جاتی ہے جبکہ دوسری طرف اللہ تعالی نے ویکسین کی صورت میں ایک نعمت عطا کی کہ ویکسنیشن کے بعد بچے کے جسم میں اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے جس سے بچہ بیماری سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر تعلقات عامہ خانیوال کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ عوامی آگاہی مہم میں پھر پور کردار ادا کریں گے اور ہر مثبت خبر عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن ذرائع ابلاغ استعمال کریں گے تاکہ یہ قومی کامیابی سے منعقد کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں