کبیر والا، ریسکیو 1122 نے ماہِ جنوری کی کارکردگی پورٹ جاری کر دی

جمعرات 3 فروری 2022 16:26

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ہوا۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو1122 کی ماہ جنوری کی کارگردگی پربھی بریفینگ دی ریسکیو 1122 نے ماہ جنوری میں مجموعی طور پر13543، کالز موصول ہوئیں جن میں 1851، ایمرجنسی کالز تھیں۔

جن میں ٹریفک حادثات کی 459 ، میڈیکل کی1052، جرائم کی51 ، آگ لگنے کی, 15عمارت منہدم ہونے کی 01 ، اور مختلف حادثات کی273 ، کالز تھیں ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر1821، افراد کو ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

جس میں 215 ، افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1519، افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک 328 ، افراد کومنتقل کیا گیا۔

کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے 22 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں ریسکیوسیفٹی آفیسر خانیوال محمد یاسر رضا ، ریسکیو سیفٹی آفیسر میاں چنوں سہیل اختر ، سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر کبیروالا محمد بابر اور میڈیا کوارڈنیٹر راشد چودھری موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں