کبیروالا ، پولیس نے دوران کارروائی ،4 منشیات فروش، 6 ناجائز اسلحہ میں ملوث ،5 ملزمان اشتہاری گرفتار کرلئے

جمعرات 3 فروری 2022 17:02

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) پولیس نے دوران کاروائی 04 منشیات فروش، 06 ناجائز اسلحہ میں ملوث جبکہ 05 ملزمان اشتہاری گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان سے 06 کلو 500 گرام چرس ، 04 پسٹل 30 بور اور پمپ ایکشن سمیت رپیٹر 12 بور معہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں منشیات فروش کو تھانہ تلمبہ اور تھانہ صدر میانچنوں پولیس نے خفیہ اطلاع اورناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گرفتار ملزمان سے انٹیروگیشن جاری جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں سید ندیم عباس نے طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے موت کے سوداگر ہیں جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں