آئندہ انتخابات کیلئے پولنگ سٹاف کی تین روزہ ٹریننگ کا آغاز

پیر 16 اپریل 2018 21:06

خانیوال ۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس کی جانب سے آئندہ ہونیوالے انتخابات کے لیے پولنگ سٹاف کی تین روزہ ٹریننگ کا آغاز مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں محکمہ ایجوکیشن کے گریڈ 17سے زائدکے افسران نے شرکت کی ۔اس ٹریننگ ورکشاپ سے ریجنل الیکشن کمشنر ملتان عابد حسین نے بطور لیڈ ٹرینر ایجوکیشن افسران کو انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنی2017کے ترمیم شدہ بنیادی قوانین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائیگا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یونس شمس نے پولنگ کے عمل اور پولنگ عملہ کے کردار اور ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے افسران کو ووٹ کی اقسام ‘بیلٹ بکس سیل کرنا اور ووٹنگ سکرین جوڑنے کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں