الیکشن ڈیوٹی، عملے کو الیکشن کے دن صبح 7 بجے پہنچنے کا حکم

پیر 16 جولائی 2018 23:34

خانیوال۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے والے عملے کو الیکشن کے دن صبح 7 بجے پہنچنے کا حکم دیدیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی پر معمول ملازمین کو الیکشن کے دن ڈیوٹی ٹائمنگ سے دو گھنٹے قبل پہنچنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں