تفریحی سر گرمیاں شہریوں کی جسمانی و ذہنی صحت کا باعث بنتی ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 20 جولائی 2018 22:46

خانیوال۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خانیوال کے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے میو نسپل کمیٹیز ضلع بھر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں انہوں نے یہ بات خانیوال شہر میں آر سی اے روڈ ، سٹی پارک ، پیپلز کالونی ، سٹی گیٹ روڈ پر صفائی کا جا ئزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پرچیف آفیسر افتخار بنگش ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرنے سٹی پارک کے معائنہ کے دورا ن چیف آفیسرکو ہدایت کی کہ پارک کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ تفریحی سر گرمیاں شہریوں کی جسمانی و ذہنی صحت کا باعث بنتی ہیں ضلع بھر کے بلدیہ حکام پارکوں کی بہتری کے لئے اقدامات کریں تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں تفریح کے لئے پارکوں میں آ سکیں ڈپٹی کمشنرنے پیپلز کالونی میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور سی او کو ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں