14اگست کا دن تشکر کے ساتھ ساتھ یوم احتساب بھی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

منگل 14 اگست 2018 22:35

خانیوال۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پرچم کشائی کی اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی ، سینئر سول جج محمد زبیر غوری ، ڈسٹرکٹ ناظر عبدالمناف اور جوڈیشری افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے کہا کہ 14اگست کا دن تشکر کے ساتھ ساتھ یوم احتساب بھی ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ابھی ہم نے بہت کچھ کرنا ہے اس امر کویقینی بنانے کے لیے آنے والی نسلوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں اور کارناموں سے روشناس کرانا اشد ضروری ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جوڈیشری افسران اور سٹاف کے پرچمی بیج لگائے اور اس موقع پر موجود بچوں اور سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں