ڈپٹی کمشنرکا ڈی پی او کے ہمراہ پولیس شہداء کی یادگار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل 14 اگست 2018 22:35

خانیوال۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈی پی او فیصل مختار کے ہمراہ پولیس لائن خانیوال میں پولیس کے شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ان شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جس انداز میں لوگوں کی خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور ان کی بے مثال خدمات کو ہمیش یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی پی ا و نے کہا کہ پولیس کے نوجوانوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہوگئے انکا یہ عمل پولیس افسران اور ملازمین کے لیے قابل تقلید عمل ہے جس کے تسلسل کو عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں