ڈپٹی کمشنر کامویشی منڈی کااچانک معائنہ

جمعہ 17 اگست 2018 00:01

خانیوال۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم مویشی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر خریداروں اور بیو پاریوں کے لئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا اور چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الجبار بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنرنے مویشی منڈی میں قائم محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کے کیمپس کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں آنے اور جانے والے ہر جانور پر کانگو وائرس سے بچائو کا سپرے ضرور کریں او ر شہریوں کو احتیاطی تدابیر بارے بھی آگاہی فراہم کی جائے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کے لئے پانی ، سایہ دار جگہ اور چارے کی کمی نہیں ہونی چاہئے اس حوالہ سے کوئی شکایت ملی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں