میونسپل کمیٹی خانیوال کا اجلاس،ٹریکٹراورمشینری خریدنے کیلئے فنڈزکی منظوری

جمعہ 17 اگست 2018 00:02

خانیوال۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) میونسپل کمیٹی خانیوال کا اجلاس زیر صدارت قائم مقام کنوینر شیخ فتح علی منعقد ہوا ‘اجلاس میں شہر بھر کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ٹریکٹر ز اور دیگر مشینری کی خرید کے لیے 65لاکھ25ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی جس پر اتفاق رائے سے پانچ رکنی پرچیز کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری زاہد اقبال ‘ملک یامین ‘محمد اشرف گادھی او ربلال شیخ کونسلرز شامل ہیں جبکہ مشتری فیس برائے سال 2018-19کیلئے 42لاکھ 55ہزار روپے کی بولی کے بارے میں منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد اقبال‘ڈاکٹر اظہر بھٹی ‘ملک یامین ‘شاہد سعید ‘شیخ محمد علی ‘محمد اشرف گادھی ‘وزیر اقبال نیازی ‘رائو فرحت ‘طار ق نواب پراچہ ‘اسلم رحمانی‘شاہد بلا اور رائو اکرام شفیق نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل پیش کرتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے کنوینر اور چیف آفیسر بلدیہ سے سینٹری ورکرز واپس لینے پر سینٹری ورکروں کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر چیف آفیسر بلدیہ افتخار بنگش نے 2یوم کے اندر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں28غیر قانونی رہائشی ٹائون مالکان کے خلاف قانونی کاراوئی عمل میں لائی گئی ہے اور سٹی پارک میںعوام کی سائیکل و گاڑیوں کے تحفظ کیلئے اسٹینڈکی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے 14کونسلروں کی جانب سے محمد اشرف گادھی کو متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی تجویز کونسلر بلال شیخ نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ۔اجلاس میں 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کے کونسلروں کی جانب سے کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے خانیوال سے محمد خان ڈاہا کو ممبر قومی اسمبلی او رنشاط احمد خان ڈاہا کو ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں