ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی اجلاس

جمعہ 17 اگست 2018 23:44

خانیوال۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا۔اجلاس میں ریسکیو 1122کی جانب سے ایمرجنسی پلان جاری کیا گیا ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد کی جانب سے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گی۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ضلع بھر کے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور ضلع بھر میں نمازعید کے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسزاور ریسکیو پوسٹیں قائم کی جائے گی، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بر وقت اور بہتر رسپانس فراہم کیا جا سکے۔

ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کے تربیت یافتہ ریسکیو محافظ بھی عوام کی خدمت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر اعجاز انجم نے اپنے پیغام میں میں کہا ریسکیو 1122کی پوری ٹیم عید الاضحی کے مقدس موقع پر الرٹ ہے اورعوامی خدمت ریسکیو 1122کا اولین فرض ہے۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم، سیفٹی آفیسر کبیروالہ احمد اشرف، سیفٹی آفیسر میاں چنوں سہیل اختر،سیفٹی آفیسر جہانیاں محمد ندیم اورمیڈیا کوارڈنیٹرراشدچوہدری نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں