مقرر کردہ مویشی منڈیوں سے باہر فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا،اشفاق احمد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:38

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں قربانی کے جانورمقرر کردہ عارضی مویشی منڈیوں سے باہر فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب افسران کا بھی محاسبہ کیا جائے گاضلع خانیوال میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے 7 عارضی مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں ،بیوپا ری اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرنیوالے مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر رجوع کریں ،تحصیل خانیوال میں ضلع کونسل کے زیر اہتمام یونین کونسل 88 اربن مخدوم پور سیکنڈ میں مویشی منڈی قائم کی گئی ہے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے زیر نگرانی خانیوال شہر میں جنرل بس اسٹینڈ خانیوال ، کیٹل مارکیٹ منڈی نزد تھانہ کہنہ خانیوال ، تحصیل کبیروالہ میں نزد کمرشل مارکیٹ جمیل روڈ ، میونسپل کمپلیکس کبیر والہ ، عبدالحکیم میں عقب مارکیٹ کمیٹی عبد الحکیم ، تحصیل میانچنوں میں پرانا وٹر نری ہسپتال تلمبہ روڈ میانچنوں ، تلمبہ میں جنرل بس اسٹینڈ تلمبہ ، اور تحصیل جہانیاں میں پرانا بس اسٹینڈ جہانیاں میں قربانی کے جانوروں کے لئے عارضی مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں