چھ محرم الحرام کا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

پیر 17 ستمبر 2018 23:19

خانیوال۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) چھ محرم الحرام کا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا‘سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ڈپٹی کمشنر وڈی پی او سمیت انتظامیہ ،پولیس اور امن کمیٹیوں کے ارکان نے جلوس میں شرکت کی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چھ محرم الحرام کا بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بلاک نمبر11سے برآمد ہوا اس جلوس میںعزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے عزاداران سینہ کوبی اور زنجیروں سے ماتم کرتے رہے اس دوران ڈپٹی کمشنر اشفاق چوہدری ،ڈی پی او فیصل مختار نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے ڈی سی آر منظور چانڈیو، اے سی عبدالجبار ،چیئرمین بلدیہ مسعود مجید ڈاہا ، ڈی ایس پی صدر شمس خان ،مہر سعید، طاہر نسیم، شاہد انجم، ممبران امن کمیٹی قاری سیف اللہ عابد، شیخ ذوالفقار رضوی، سید مصدق شاہ، میر بابر علی، جمیل خان ڈاہا، مہر فیاض للیرا، فتح محمد حامدی، کونسلر رانا شبیر احمد سمیت دیگر معززین موجود تھے گپی چوک میں مجلس منعقد ہوئی جہاں مولانا ندیم عباس نے اسوہ شبیری پرروشنی ڈالی راستے میں جگہ جگہ عزاداران کے لئے شربت، چائے کی سبیلیں اور لنگر کا اہتمام تھا یہ جلوس قلی بازار، جامع مسجد روڈ، چوک سنگلانوالہ، اکبر بازار ،ایوب روڈ سے ایوب چوک پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی اس کے بعد ریلوے روڈ اور پرانا خانیوال سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پرانا خانیوال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کے دوران پورے راستے کو سیل کردیا گیا تھا سی سی ڈی وی کیمرے لگائے گئے تھے اور زخمی ہونے والے 22افراد کو ریسکیو1122نے طبی امداد دی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں