کمشنر ملتان ڈویثرن کا خانیوال او رکبیروالا میںمحرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا اچانک معائنہ

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

خانیوال۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کمشنر ملتان ڈویثرن ندیم ارشا دکیانی کا خانیوال او رکبیروالا میں یوم عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا اچانک معائنہ کیا ،روٹس پر صفائی‘تجاوزات‘سکیورٹی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری او رڈی پی او فیصل مختار ،اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال /کبیروالاعبدالجبار،چوہدری عبدالغفار اور ممبران امن کمیٹی میر بابر علی ترمذی ،قاری سیف اللہ عابد اور شیخ ذوالفقا ر علی رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر11خانیوال میں بھی گئے اور وہاں پر سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم عاشورہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ماتمی جلوسوں کے روٹس پر کسی قسم کے تجاوزات اور رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئیں سیکورٹی امور کے حوالہ سے بھی کسی قسم کی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی اور شہری ماضی کی طرح اس سال بھی ضلع خانیوال میں امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور ڈی پی او فیصل مختار نے کمشنر کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں