محکمہ ہائر ایجوکیشن کی غفلت سے دوران ملازمت وفات پاجانے والے کالج اساتذہ کی بیوائوں کی تنخواہ رک گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:30

خانیوال۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سابقہ حکومت کا فیصلہ مو خر محکمہ ہائر ایجوکیشن کی غفلت سے دوران ملازمت وفات پاجانے والے کالج اساتذہ کی بیوائوں کی تنخواہ رک گئی متاثرین کا شدید احتجا ج ۔

(جاری ہے)

گذشتہ دور حکومت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوران ملازمت وفات پاجانے والے اساتذہ کی بیوائوں کو ان ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک پوری تنخواہیںملیں گی جب کہ بعد ازاں پینشن ملے گی۔

فیصلے کے مطابق قانون بھی بنے اور اس پر عمل در آمد میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کچھ ایڈہاک نشستیں تخلیق کرنا تھیں۔جن پر ان بیوائوں کو تنخواہ ملنی تھی مگر محکمہ کی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ان سیٹوں کی تخلیق میں تاخیر ہوگئی۔جس پر اکائونٹنٹ جنرل نے ان بیوائوں کو مزید تنخواہوں کی ادائیگی روک دی متاثرین نے شدید احتجا ج کرتے ہو ئے اربا ب اختیا ر سے نو ٹس لینے کامطا لبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں