تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد

پیر 24 ستمبر 2018 22:40

خانیوال۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) تعلیمی اداروں کی 100 میٹر کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے سٹال لگانے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی 100 میٹر کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے طلباء کو سگریٹ نوشی کی لعنت سے بچانے کیلئے صوبہ بھر کے ضلعی پولیس آفسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں کے اطراف سگریٹ کے اسٹال لگانے والوں کیخلاف کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں