شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

خانیوال۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا ہے ضلع خانیول میں پولیس پائیدار قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے دن رات کوشاں ہے اور شہریوں کے قیمتی جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے، شہریوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا ہرصورت قلع قمع کیا جائیگاکیونکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت فرض اولین ہے، اسی سلسلہ میں شہریوں سے موٹرسائیکل او رموبائل چھیننے والا گینگ کا سرغنہ محمد اسماعیل عرف محمد عامر شہزاداور اس کا ساتھی علی شان عرف آکاش کو گرفتار کرلیا گیا ہے او ران سے 2موٹرسائیکل‘4موبائل برآمد کیے گئے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ اوردرجنوں گولیاں بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ںنے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہو ںنے کہا کہ گرفتار ملزمان کچھ عرصہ سے شہریوں کو قیمتی سازوسامان سے محروم کررہے تھے جن کی کریمنل سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ، قابل اورمحنتی پولیس افسران و ملازمین پر مشتمل سپیشل ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں سے نقدی‘موٹرسائیکل او موبائل چھیننے والے ملزمان کوٹریس کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

انہو ںنے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد اسماعیل عرف محمد عامر شہزاد ولد محمد اجمل قوم بلوچ سکنہ انصار کالونی چونگی نمبر4ملتان (سرغنہ) او راس کا ساتھی علی شان عرف آکاش ولد محمد ناصر قوم ہسٹر سکنہ گیٹ نمبر02حسن آباد ملتان شامل ہیں ‘ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں