بھٹہ مالکان کو ناجائز منا فع خوری کی ہرگز اجازت نہیںدی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

خانیوال۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صارفین اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے اوربھٹہ مالکان کی جانب سے ناجائز منافع خوری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں فی ہزار اینٹ کا ریٹ مقرر کر دیا ہے جس کے مطابق پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی نے ضلع خانیوال کے لئے کوئلہ سے پکی ہوئی اور معیار ی اینٹ کا ریٹ 6300/- روپے فی ہزاراور دوم اینٹ کا ریٹ 5100/- روپے فی ہزار مقرر کر دیا ہے، اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ ریٹ پر عمل درآمد کروانے اور ہر بھٹہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو موقع پر ایک لاکھ روپے جرمانے یا قید کی سزا یا دونوں سزائیں اکٹھی دی جاسکیں گی ،بھٹہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں ناجائز منا فع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور صافین کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ً۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں