تجاوزات کیخلاف آپریشن 13ویں روز بھی جاری

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:32

خانیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن 13ویں روز بھی جاری رہا بلدیہ خانیوال کے عملہ نے جامع مسجد روڈ ‘ جامعہ عنائتیہ روڈ ‘ پیر سراج چوک پر تجاوزات کے خلا ف کاروائی کر کے 26مختلف مقامات پر تجاوزات ہٹادیں جبکہ 21دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا ۔ اور ضلع بھر سے ناجائز قابضین سے زمین کا ایک ایک انچ وا گزار کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں