خانیوال،ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف مہم جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

خانیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران محکمہ مال خانیوال نے بھاری مشینری کی مدد سے چک نمبر 76/10R میں کاروائی کر کے 2۔ مختلف مقامات سے ایک کنال 10۔

(جاری ہے)

مرلے سرکاری زمیں واگذار کرا لی زمین کی مالیت تقریبا---9 لاکھ روپے ہے بلدیہ خانیوال نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایوب چوک روڈ تا رضائے مصطفی چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور عارضی طور پر قائم کی جانے والی 23 ۔ تجاوزات ہٹا دیں ضلع کونسل کی جانب سے مین بازار سرائے سدھوو گوشت مارکیٹ ، اور تلمبہ میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں