جہانیاں،دنیا پور روڈپر بس اور ٹریکٹر میں تصادم،ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق، بس ڈرائیور زخمی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) نواحی علاقہ دنیا پور روڈپر بس اور ٹریکٹر میں تصادم،ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دنیا پورروڈ پرمسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم ہو گیا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور سڑک پر گر گیا اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی ایمبولینس نے اسے روند ڈالا جس سے ٹریکٹر ڈرائیور جہانیاں کا رہائشی دستگیر رضا رحمانی جاں بحق ہو گیا جبکہ بس ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو پوست مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں