عبدالحکیم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے 24کنال سرکاری اراضی واگزارکرالی گئی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:51

خانیوال۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع خانیوال میںڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی جاری تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کبیروالہ عبد الغفار نے عبدالحکیم میں کاروائی کر کے 24 ۔کنال سرکاری زمین مالیتی ایک کروڑ 22 ۔ لاکھ روپے ناجائز قابضین سے واگذار کروالی ۔ ضلع کونسل خانیوال ، میونسپل کمیٹیز خانیوال ، کبیر والہ اور تلمبہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ کاروائی کر کے عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کرا دیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی جاری آپریشن کے دوران بلدیہ خانیوال نے کچہری بازار ، چوک سنگلانوالہ ، جنت روڈ ، پرانی سبزی منڈی روڈ سے 54 ۔عارضی اور 4 ۔ مستقل تجاوزات ختم کرا دیں جبکہ 51 افراد کو تجاوزات ختم کرنے کے لئے وارننگ دی گئی ۔ ضلع کونسل خانیوال نے تلمبہ روڈ مخدوم پور ، میونسپل کمیٹی کبیروالہ نے سردار پور روڈ ، ککڑ ہٹہ روڈاور میونسپل کمیٹی تلمبہ نے قاسم بازار تلمبہ ، تھانہ روڈ تلمبہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے موقع سے تجاوزات کو ختم کرا دیا ۔ اسی طرح ضلع کی تما م میونسپل کمیٹیز نے اپنے اپنے علاقوں کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے تجاوزات ختم کرا دیں ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں