مسلح افراد گن پوائنٹ پر گاڑی روک کر 5لاکھ50ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے

منگل 23 اکتوبر 2018 23:10

خانیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) 3مسلح افراد گن پوائنٹ پر گاڑی روک کر 5لاکھ50ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محمد کامران نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی کار نمبری ایم این2621پر خانیوال سے کبیروالا جارہا تھا کہ راستہ میں 3نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی روکی اور گن پوائنٹ پر ان سے 5لاکھ 50ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، متعلقہ پولیس تھانہ کہنہ مصروف کارروائی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں