انسانی حقوق کی پاسداری کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ،ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

پیر 10 دسمبر 2018 19:28

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ سماجی بہبود اور سماجی ادارہ جات کے اشتراک سے عالمی یوم انسانی حقوق بارے آگاہی سیمینار سی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری کے بغیر پر امن اور مہذب معاشرے کا قیام ممکن نہیں معاشرتی طبقات حقوق کے تقاضہ کے ساتھ ساتھ مو،ْثراور فعال طریقہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،سیمینار میں سوشل ویلفیئر آفیسر ز تصور حسین ، محمد عمر ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الر حمان بلال ، چیئر پرسن ہیومینیٹی ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر عابدہ ظفر ، صدر پاکستان لائنز یوتھ کونسل منور جاوید ، چائلڈ رائٹ ایڈووکیسی نیٹ ورک تنویر احمد سمیت این جی اوز کے نمائندگان ، خواتین ، سرکاری افسران ، اسا تذہ ، خواجہ سرائوں ،صحافیوں ، خصوصی افراد ، طلباء وطالبات اور سول سوسائیٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ہیو مینٹی ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر عابدہ ظفرنے عالمی یوم حقوق انسانی کی تاریخ ، آئینی حیثیت اور سول سوسائٹی کے کردار بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی پیدائش آزاد حیثیت میں ہوئی ہے جس کی اہمیت اور حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے رنگ ونسل ، مذہب اور طبقہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسکے حقوق کی پاسداری کر نا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اقلیتی نمائندے پرویز اقبال نے کہا کہ تمام مذاہب انسانی حقوق کی پاسداری کا درس دیتے ہیں اسلئے انسانی حقوق کے تحفظ اور آئینی حیثیت بارے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا بے حد ضروری ہے سیمینار سے سوشل ویلفیئر آفیسر تصور حسین اور محمد عمر نے بھی خطاب کیا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں