استاتذہ کے غیر حتمی تبادلوں کی میرٹ لسٹیں سی ای او ایجوکیشن آفس خانیوال میں آویزاں

پیر 10 دسمبر 2018 19:39

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سیکنڈ فیز میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے 30 نومبر 2018 تک موصول ہونے والی درخواستوں پر گورنمنٹ شیڈول کے مطابق غیر حتمی تبادلوں کی میرٹ لسٹیں سی ای او ایجوکیشن آفس خانیوال میں آویزاں کر دی گئی ہیں اس سلسلہ میں اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ 11 دسمبر تا 15 دسمبر 2018 تک اپنے اعتراضات سی ای او ایجوکیشن کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فہرستوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا ہے کہ پہلے فیز کی لسٹیں بھی میرٹ کے مطابق ایجوکیشن آفس میں آویزاں کی گئی تھیںاور تمام ٹرانسفرز میرٹ پر کیے گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں