عوام کو لینڈ ریکارڈ سنٹر پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر دی جانیوالی سہولیات کے بارے میںکسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد

منگل 11 دسمبر 2018 21:20

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اراضی ریکارڈ سنٹر جہانیاں کا اچانک معائنہ کیا او روہاں پر آنیوالے شہریوں سے انتقالات ‘فردات سمیت دیگر سہولیات کے بارے میںدریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں رمیض ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے انتقالات و فردات کے پراسس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہو ںنے کہا کہ عوام کو لینڈ ریکارڈ سنٹر پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر دی جانیوالی سہولیات بارے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں