خا نیوال، چیئرمین ، وائس چیئرمین الیکشن، تمام امیدواران کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل

منگل 11 دسمبر 2018 22:11

خا نیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ریٹرننگ آفیسر عمرفاروق خٹک نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے امیدواران اطہر یوسف خان بھٹہ،ملک طاہر شفیق،مہر عبدالرزاق جوتہ،مرزا سمیع بیگ کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزد گی جانچ پڑتال کرنے کے بعد تمام امیدواران کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا،وائس چیئرمین کے امیدوار مرزا سمیع اللہ بیگ کے بیرون ہونے اور اسکی عدم موجود میں جمع کرائے گئے کاغذات میں امیدوار کے دستخط اصل نہ ہونے پر اعتراض کو دلائل کی روشنی میں مسترد کردیا،امیدواران کے درمیان مقابلہ 7جنوری2019ء کو ہوگا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر عمرفاروق خٹک نے اپنے آفس میں میونسپل کمیٹی کبیروالا کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے امیدواران اطہر یوسف خان بھٹہ،ملک طاہر شفیق،مہر عبدالرزاق جوتہ،مرزا سمیع بیگ کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزد گی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس دوران اطہر یوسف خان بھٹہ اور ملک طاہر شفیق پینل کی جانب سے ان کے وکیل حاجی عبدا لعزیز خان پنیاں نے مہر عبدالرزاق جوتہ پینل کے وائس چیئرمین کے امیدوار مرزا سمیع اللہ بیگ کے بیرون ہونے اور اسکی عدم موجود میں جمع کرائے گئے کاغذات پر امیدوار کے دستخط اصل نہ ہونے پر تحریری اعتراض جمع کرایا،جس پر ریٹرننگ آفیسر عمر فاروق خٹک نے مہر عبدالرزاق جوتہ پینل کے وکیل راؤ سلطان احمد کو مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے اپنا موقف تحریری طور پر جمع کرانے کو کہا،جو انہوں نے جمع کرادیا،فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدریٹرننگ آفیسر عمرفاروق خٹک نے چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

اس موقع پر امیدواران،انکے تجویزوتائیدکنندگان ملک محمد ظریف،مہر زوار حسین سڈھل،راؤ سلطان احمد،رانا خالد کے علاوہ سید منتظر مہدی،خاور تحسین بھٹہ حاجی سعید احمد خان بھٹہ،چوہدری محمد اشفاق،راؤ جاوید اقبال، ملک خالد شفیق،مبشر حسن خان بھٹہ،حفیظ سعیدی،مرزا عابد بیگ،میاں اختر حسین سہو،رانا مختار احمد،شیخ محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں