خانیوال کم عمر ڈرائیورو ں کے خلاف ایکشن، جرمانہ عائد

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خوا جہ ، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک،ایس پی سیکٹر II- ، ملتان عا طف شہزاد کے حکم پر بیٹ نمبر 18 خانیوال میں ڈی ا یس پی رانا سرفراز نا صر کی زیر نگرانی تیس روزہ مہم چلائی گئی جس میںبغیر ڈرایئونگ لا ئسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو بریف کیا گیا کہ بغیر لا ئسنس گاڑی چلا نا انتہائی خطرناک ہے اور حادثات کی صورت میں جان لیوا ثابت ھو تے ہیں ،علاوہ ازیں ایسی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں