عوام میں شعورو آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:17

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم بختار محفوظ نے کہا ہے کہ عہدحاضر میں عوام میں شعورو آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ‘حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن مہر خضرحیات ہانسلہ کی زیر نگرانی عوام کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات او روبائی امراض سے بچائو کے لیے مفید آگاہی مہم شروع کررہا ہے اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد سلمان خالد سے ان کے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی ۔اس موقع پرسینئر فوٹوگرافر محمد سعید افضل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں