خانیوال پبلک سکول اینڈ کا لج میں شہیداء اے پی ایس کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

پیر 17 دسمبر 2018 21:04

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) خانیوال پبلک سکول ااینڈ لج میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ایصال ثواب او رانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری تھے جبکہ پرنسپل کرنل (ر) محمد اعظم خان ‘وائس پرنسپل ڈاکٹر عمران شعیب ‘گرلز ونگ ایگز یکٹو مسز مسرت طارق گیلانی ‘جونیئر ونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ ‘بوائز ونگ ایگزیکٹو رائو محمد انوار ‘ایڈ من آفیسر محمد اقبال‘ہائوس کوآرڈی نیٹر مس نسیم سمیت اساتذہ ‘سٹاف او رطلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کا حملہ ملک کا سب سے خوفناک سانحہ تھا اس المناک واقعہ میں بزدل اور سفاک ظالموں نے ہمارے دلوں پر وار کیا جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ا س واقعہ نے پوری قوم میں یہ احساس بیدار کیا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف جنگ میں پوری قوم سینہ تان کر مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں