پولیس اور عوام کا مضبوط اور مثبت رشتہ جرائم پیشہ عناصر کی موت ہے،ڈی پی اوخانیوال

منگل 15 جنوری 2019 22:58

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کا مضبوط اور مثبت رشتہ جرائم پیشہ عناصر کی موت ہے‘ کسی کریمنل کو بخشا نہیں جائیگا‘ تھانہ جات پر آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو عزت دی جائے اورشہریوں کو فرنٹ ڈیسک کے بارے میں بتایا جائے اورتھانوں کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ضلع بھر کے محرران او رفرنٹ ڈیسک عملہ کسیاتھ میٹنگ کے دوران کیا ۔انہو ںنے کہا کہ تھانہ جات ‘کمروں‘بیرکوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران محرران کو تمام ریکارڈ کی باقاعدہ تکمیل اور عوام کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ فرائض میں غفلت ‘لاپرواہی پر احتساب اور سزاؤں کا نظام موجود ہے ‘سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی پر پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ڈی پی او نے محرران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلدگرفتارکرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں مقدمات کی تفتیش خالصتاً میرٹ پر کی جائے‘دوران تفتیش کسی بھی فریق سے کسی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے ۔ڈی پی او نے کہا کہ محرران اور فرنٹ ڈیسک عملہ ریکارڈ کی تکمیل کو ہرصورت یقینی بنائیں کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک کی افادیت سے شہریوں کو مکمل طور پر سہولیات میسر آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں