خانیوال،ریلوے پھاٹک کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکار

بدھ 16 جنوری 2019 16:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) شہر اور اولڈ خانیوال کو ملانے والے ریلوے واحد ریلوے پھاٹک کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکار وفاقی وزیر اور ریلوے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق روزانہ ہزاروں شہری کی آمدورفت کے لیے ریلوے پھاٹک نمبر214جو خانیوال سٹی کو اولڈ خانیوال کو ملاتاہے کو ریلوے انتظامیہ نے آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیاہے۔

شہری حدود میں واقعہ ریلوے پھاٹک کو تعمیراتی کام کی غرض سے بند کر دیاگیاہے جبکہ ملتان سائٹ ریلوے گیٹ کو اکھاڑ کر پہلے ہی مکمل طور پر بند کردیا گیاتھاجس پرشہری سراپا احتجاج ہیں ۔گیٹ ریلوے پھاٹک نمبر 214 خانیوال کے شہریوں کی آمدورفت کا بہترین ذریعہ ہے اور روزانہ ہزاروںکی تعداد میں طلباء و طالبات یہاں سے گزرتے ہیں پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے سٹوڈنٹس ونواحی علاقہ کے شہریوں کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے پھاٹک کی بندش کے باعث ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں مذہبی تہوار میں عاشور کا مرکزی جلوس کا روٹ اسی پھاٹک سے ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے پھاٹک نمبر 214 کو لنک راستہ کو ریلوے کے ورکرز نے کھدائی کرکے مکمل طور پر ختم کرکے مرمت کی آڑ میں بند کر دیا ہے کہ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پھاٹک میں جدید سگنل مشینری نصب کی جارہی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں