ْتاجروں کی نشاندہی سے ہی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے میں مدد ملے گی،ڈی پی اوخانیوال

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:05

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او محمد معصوم نے کہا ہے کہ پولیس ہر وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش پیش ہے‘ پر امن ماحول کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے تاکہ تاجر برادری اور عوام اچھے ماحول میں اپنی مصروفیات جاری رکھ سکیں‘ان کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائیگا، تاجروں کی نشاندہی سے ہی جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں تاجروں کیساتھ ا من وامان کے صورتحال کے حوالے سے ایک میٹنگ کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی‘تاجربرادری قانون کی پاسداری کی خاطر تمام پولیس افسران واہلکاروں کیساتھ اپنا بھرپو راور مثبت تعاون جاری رکھیں او رکسی بھی مشکوک فرد کی نقل وحرکت یا سامان وغیرہ کی موجودگی پر فوراً میرے نوٹس میں یا قریبی پولیس کو مطلع کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ کے رونماء ہونے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں