خانیوال،سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں 21 جنوری سے شروع ہونیوالے سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا‘پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 1249موبائل اور فیکسڈ ٹیمیں ‘ٹرانسپورٹ اڈوں‘ریلوے اسٹیشنوں ‘ضلع کے داخلی خارجی راستوں ‘تمام سکولوں وہسپتالوں او رگھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کی 5لاکھ35ہزار793بچوں کو صبح 8بجے لے کر5بجے تک پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ24جنوری کو کیچ اپ ڈے ہوگا اس دوران کسی وجہ سے رہ جانیوالے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر شہزاد سرور ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر سجاد احمد سیال سمیت محکمہ صحت کے افسران وملازمین او ربچو ںکے والدین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں